مقامی مینوفیکچرنگ پلانٹس نے 2023 کے پہلے نو ماہ (جنوری تا ستمبر) کے دوران ایک کروڑ تیس لاکھ موبائل ہینڈ سیٹ تیار / اسمبل کیے ہیں جبکہ تجارتی طور پر ایک کروڑ 9لاکھ موبائل ہینڈ سیٹ درآمد کیے گئے ہیں۔
مقامی مینوفیکچرنگ پلانٹس نے کیلنڈر سال 2022 کے دوران 21.94 ملین موبائل ہینڈ سیٹ تیار / اسمبل کیے جبکہ 2021 میں یہ تعداد 24.66 ملین تھی ، یعنی اس میں کمی درج کی گئی ، جس کی وجہ لیٹر آف کریڈٹ (ایل سی) کھولنے پر پابندی کی وجہ سے درآمدات میں مسائل ہیں۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2022 کے دوران تقریبا 21.94 ملین موبائل ہینڈ سیٹ اسمبل کیے گئے جبکہ کمرشل طور پر درآمد کیے گئے فونز کی تعداد 1.53 ملین تھی۔
مقامی طور پر تیار کردہ / اسمبل ہونے والے 13.02 ملین موبائل فون ہینڈ سیٹوں میں 9.01 ملین 2 جی اور 4.02 ملین اسمارٹ فونز شامل ہیں۔اس کے علاوہ پی ٹی اے کے اعداد و شمار کے مطابق 57 فیصد موبائل ڈیوائسز اسمارٹ فونز ہیں جبکہ 43 فیصد پاکستان نیٹ ورک پر 2 جی ہیں۔

