بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمتوں میں 6 ہزار روپے تک کمی

Net Metering

سولر پینلز کے بعد ہائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمتوں میں پانچ سے چھ ہزار روپے کمی ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بائی ڈائر یکشنل میٹرز کی قیمت 41 سے کم ہو کر 35 ہزار روپے تک ہو گئی ہے، اس طرح مجموعی طور پر ایک میٹر کی قیمت میں پانچ سے چھ ہزار روپے کمی سامنے آئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد ایک اور پرکشش آفر ، کیا موٹرز نے کسٹمرز کیلئے زبردست اعلان کردیا

یادرہے کہ لیسکو کے پاس سٹاک ختم ہونے پر میٹرز کی خریداری کو آؤٹ سورس کیا گیا تا ہم میٹر ساز کمپنیوں نے بلیک میں بائی ڈائریکشنل میٹر کی قیمت میں سو فیصد اضافہ کر دیا تھا۔

سولر پینلز کی قیمت کم ہونے پر میٹرز کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں