جنوری تا ستمبر 2023: 630,000 سے زائد پاکستانی ملازمت کے بہتر مواقع کی تلاش میں ملک چھوڑ گئے

jobs

نوکریوں کی تلاش میں کتنے لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے؟اعدادو شمار سامنے آگئے


2023 کے پہلے نو مہینوں میں 630,000 سے زائد پاکستانی بیرون ملک ملازمت کے بہتر مواقع کی تلاش میں ملک چھوڑ گئے ہیں۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں کیلنڈر سال کے پہلے نو مہینوں یعنی ستمبر تک 633,108 پاکستانی بیرون ملک ملازمت کے لیے رجسٹرڈ ہوئے۔

تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ کہاں کہاں بارش ہوگی؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

جولائی تک ملک چھوڑنے والے پاکستانیوں کی تعداد 540,282 تھی۔ اس کا مطلب ہے کہ ستمبر کے دوران 92 ہزار سے زائد پاکستانی روزگار کی تلاش میں ملک چھوڑ گئے۔

اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ زیر جائزہ مدت میں ملک چھوڑنے والوں میں سے 275,433 مزدور تھے جبکہ 141,282 ڈرائیور تھے۔

عون چوہدری نے نواز شریف کا استقبال کرنے پر پارٹی قیادت کو وضاحت پیش کردی

ملک چھوڑنے والوں میں 6,351 انجینئرز، 5,876 اکاؤنٹنٹ، 2,580 ڈاکٹرز اور 1,194 اساتذہ بھی شامل تھے۔

ملک چھوڑنے والوں میں سے 17,058 اعلیٰ تعلیم یافتہ، 35,414 انتہائی ہنر مند، 232,933 ہنر مند، 65,922 نیم ہنر مند تھے، جب کہ بڑی اکثریت یعنی 281,781 غیر ہنر مند تھے۔

مجموعی طور پر 302,634 کارکنان سعودی عرب، 173,561 متحدہ عرب امارات، 44,567 عمان اور 44,777 پاکستانی قطر چلے گئے۔

فواد چوہدری اور فرخ حبیب کی جہانگیر ترین سے ملاقات

فہرست میں شامل دیگر قابل ذکر ممالک میں ملائیشیا (18,609)، بحرین (9,599)، رومانیہ (4,405)، یونان (2,676) اور عراق (2,646) شامل ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں