اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مختلف شعبوں کیلئے اربوں روپے کے فنڈز منظور کر لیے گئے۔
وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس وزارت خزانہ میں منعقد ہوا، جس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کی جانب سے پیش کیے گئے 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فنانسنگ تک رسائی، ترقیاتی منصوبوں، انفراسٹرکچر، ادارہ جاتی اصلاحات اور مختلف شعبوں سے متعلق متعدد اہم اقدامات کی منظوری دی گئی۔
ای سی سی نے وزارت خزانہ کی جانب سے پیش کردہ سمری پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تیار کردہ فنانسنگ فریم ورک کی منظوری دے دی، جس کے تحت ایجنسی فنانشل انسٹی ٹیوشنز (AFIs) کو حکومت کی موجودہ رسک کوریج اسکیموں میں شامل کیا جاسکے گا۔
اس فریم ورک کے تحت چھوٹے کاروباروں اور چھوٹے کسانوں کو قرضوں کی فراہمی کے لیے ہول سیل اور ایجنسی انتظامات استعمال کیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد اہل مائیکروفنانس اور غیر بینکاری مالیاتی اداروں کے وسیع نیٹ ورک سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک میں مالیاتی سہولیات تک رسائی بڑھانا ہے۔
سستی رہائش کیلئے کریڈٹ گارنٹی فنڈ میں توسیع
کمیٹی نے کریڈٹ گارنٹی ٹرسٹ فنڈ (CGTF) کے سیکنڈ سپلیمنٹری ٹرسٹ ڈیڈ میں ایڈنڈم کی منظوری بھی دے دی۔
اس فیصلے کے تحت موجودہ کریڈٹ گارنٹی سہولت کا دائرہ وسیع کیا جائے گا تاکہ سستی رہائش کے لیے فنانسنگ کو زیادہ مؤثر انداز میں استعمال کیا جاسکے اور شہریوں کو ہاؤسنگ فنانس تک بہتر رسائی حاصل ہو۔
سمیڈا کیلئے 2 ارب روپے
ای سی سی نے وزارت صنعت و پیداوار کی سمری پر سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کے لیے 2 ارب روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرلی۔
یہ رقم وزیراعظم کے وژن کے مطابق سمیڈا کے منظور شدہ بزنس پلان پر عملدرآمد کے لیے استعمال کی جائے گی۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کیلئے 11.329 ارب روپے
وزارت صنعت و پیداوار کی ایک اور سمری پر ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی فوری مالی ضروریات پوری کرنے اور اس کے بندش کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے 11 ارب 32 کروڑ 90 لاکھ روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرلی۔
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کیلئے 8 ارب
نجکاری ڈویژن کی سمری پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی (P3A) کے لیے 8 ارب روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی۔
یہ رقم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے انفراسٹرکچر کے منصوبوں کی تیاری اور ان پر عملدرآمد میں معاونت کے لیے استعمال ہوگی۔
تھر کول ریل منصوبے کیلئے 10 ارب روپے
ای سی سی نے وزارت ریلوے کے لیے 10 ارب روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی، جس کا مقصد تھر کول ریل کنیکٹیویٹی منصوبے کے لیے بجٹ میں ضروری رقم فراہم کرنا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق منصوبے سے مقامی تھر کوئلے کو بجلی کی پیداوار اور دیگر صنعتی شعبوں کے لیے استعمال کرنے میں سہولت ملے گی۔
بلدیاتی انتخابات کیلئے کروڑوں اور اربوں روپے کی منظوری
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سمری پر ای سی سی نے 59 کروڑ 61 لاکھ 80 ہزار روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرلی۔
یہ رقم اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں بلدیاتی انتخابات، سندھ اور بلوچستان میں بلدیاتی ضمنی انتخابات اور پنجاب میں حلقہ بندیوں سے متعلق سرگرمیوں کے لیے استعمال ہوگی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب، خیبر پختونخوا، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری اور ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے لیے غیر حساس سامان کی خریداری کے لیے 17 ارب 87 کروڑ 30 لاکھ روپے مختص کرنے کی الگ سمری بھی زیر غور آئی۔
ای سی سی نے اس رقم میں سے 2 ارب روپے فوری طور پر ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کے ذریعے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم آفس اور اسٹاف کالونی کی مرمت کیلئے 30 کروڑ
وزارت داخلہ و انسداد منشیات کی سمری پر ای سی سی نے مالی سال 2026-27 کے دوران وزیراعظم آفس اور وزیراعظم اسٹاف کالونی کی ضروری مرمت و دیکھ بھال کے اخراجات پورے کرنے کے لیے سی ڈی اے کو 30 کروڑ روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرلی۔
موسمیاتی تبدیلی کانفرنس COP31 میں شرکت کیلئے 15 کروڑ روپے
کمیٹی نے وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کاری کے لیے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ بھی منظور کی۔
یہ رقم ترکیہ کے شہر انطالیہ میں ہونے والے اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس COP31 کے 31ویں اجلاس میں پاکستان کی شرکت سے متعلق اخراجات پورے کرنے کے لیے استعمال ہوگی۔
پاکستان اسپورٹس انڈومنٹ فنڈ کیلئے 93 کروڑ روپے
ای سی سی نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کاری کے تحت پاکستان اسپورٹس انڈومنٹ فنڈ اسکیم 2025 کے لیے 93 کروڑ 44 لاکھ 81 ہزار روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ بھی منظور کرلی۔
یہ رقم منظور شدہ فریم ورک کے مطابق فنڈ کو فعال کرنے اور ملک میں کھیلوں کے نظام کی ترقی کے لیے استعمال کی جائے گی۔
ایک ہزار زرعی ماہرین کی چین میں تربیت
وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی سمری پر ای سی سی نے وزیراعظم کے ایک ہزار زرعی ماہرین کی چین میں قلیل مدتی تربیت کے اقدام کے لیے ایک ارب 66 کروڑ 61 لاکھ 76 ہزار روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرلی۔
حکومت کے مطابق اس پروگرام کا مقصد زرعی ٹیکنالوجی، جدت اور تحقیق کے شعبوں میں پاکستانی ماہرین کی مہارت کو بہتر بنانا ہے۔
2026 کی تمباکو فصل کی قیمت اور سیس میں نظرثانی
وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی سمری پر ای سی سی نے 2026 کی تمباکو فصل کے کم از کم اشاری قیمتوں (Minimum Indicative Prices) اور مالی سال 2026-27 کے لیے تمباکو سیس کی شرحوں میں نظرثانی کی منظوری دے دی۔
پاسکو کی واجب الادا رقوم کا معاملہ مؤخر
کمیٹی نے صوبائی حکومتوں سے پاسکو کی واجب الادا رقوم کو براہ راست کٹوتی کے ذریعے ایڈجسٹ کرنے سے متعلق تجویز بھی زیر غور لائی، تاہم اس پر فیصلہ مؤخر کردیا گیا۔
ECC Approves Key Financing and Sectoral Development Measures, Alongside Technical Supplementary Grants
The Economic Coordination Committee (ECC) of the Cabinet met today at the Finance Division under the chairmanship of Federal Minister for Finance and Revenue, Senator Muhammad Aurangzeb. The Committee considered 17 agenda items submitted by various Ministries and Divisions, covering access to finance, development initiatives, infrastructure, institutional reforms and sectoral measures.
The ECC approved a summary submitted by the Finance Division regarding a financing framework developed by the State Bank of Pakistan to facilitate the inclusion of Agency Financial Institutions (AFIs) under the Government’s existing Risk Coverage Schemes for Small Enterprises and Small Farmers through wholesale and agency arrangements. The framework aims to broaden access to finance by leveraging the outreach of eligible microfinance and non-banking financial institutions.
The Committee also approved a Finance Division summary for an Addendum to the Second Supplemental Trust Deed of the Credit Guarantee Trust Fund (CGTF), expanding its scope to facilitate more effective utilisation of the existing credit guarantee facility to support affordable housing finance.
The ECC approved a Technical Supplementary Grant (TSG) of Rs 2.0 billion for the Small and Medium Enterprises Development Authority (SMEDA), on a summary submitted by the Industries and Production Division, to facilitate implementation of SMEDA’s approved Business Plan as per vision of Prime Minister.
The Committee further approved a TSG of Rs 11.329 billion, on a summary submitted by the Industries and Production Division, to meet the immediate funding requirements of the Utility Stores Corporation (USC) and facilitate completion of its closure process.
On a summary submitted by the Privatisation Division, the ECC approved a TSG of Rs 8.0 billion for the Public Private Partnership Authority (P3A). The allocation will support the development and implementation of infrastructure projects through public-private partnerships.
The ECC also approved a TSG of Rs 10.0 billion for the Ministry of Railways, to provide budgetary cover for the Thar Coal Rail Connectivity Project, facilitating the utilisation of indigenous Thar coal for power generation and other industrial sectors.
On a summary submitted by the Election Commission of Pakistan (ECP), the Committee approved a TSG of Rs 596.18 million for the reallocation and revalidation of surrendered funds for Local Government Elections in Islamabad Capital Territory (ICT), Local Government Bye-Elections in Sindh and Balochistan, and delimitation activities in Punjab.
The ECC also considered a separate ECP summary regarding the allocation of Rs 17.873 billion for the procurement of non-sensitive materials for Local Government Elections in Punjab, Khyber Pakhtunkhwa, ICT and Cantonment Boards across Pakistan. The Committee approved the immediate release of Rs 2.0 billion through a Technical Supplementary Grant.
On a summary submitted by the Ministry of Interior and Narcotics Control, the ECC approved a TSG of Rs 300 million for the Capital Development Authority (CDA) to meet essential repair/maintenance expenditure relating to the Prime Minister’s Office and Prime Minister’s Staff Colony during FY 2026-27.
The Committee approved a TSG of Rs 150 million in favour of Ministry of Climate Change and Environmental Coordination, to meet requirements related to Pakistan’s participation in the 31st Session of the Conference of the Parties (COP31), scheduled to be held in Antalya, Türkiye.
The ECC also approved a TSG of Rs 934.481 million for the Pakistan Sports Endowment Fund Scheme, 2025, in favour the Ministry of Inter-Provincial Coordination. The allocation will support operationalisation of the Fund in accordance with its approved framework and contribute to the development of the national sports ecosystem.
On a summary submitted by the Ministry of Federal Education and Professional Training, the Committee approved a TSG of Rs 1,666.176 million for the Prime Minister’s Initiative for short-term training of 1,000 agricultural professionals in China. The initiative aims to strengthen expertise in agricultural technology, innovation and research.
The ECC considered and approved a summary submitted by the Ministry of National Food Security and Research regarding Minimum Indicative Prices (MIPs) for the 2026 tobacco crop and revision of cess rates for 2026-27.
The Committee also considered a summary submitted by the Ministry of National Food Security and Research regarding adjustment of PASSCO’s outstanding receivables from Provincial Governments through at-source deductions. The matter was deferred, with directions to bring the proposal back after further consultation with the relevant stakeholders.
On a summary submitted by the Revenue Division, the ECC approved an amendment to SRO 693(I)/2006 concerning the levy of Additional Customs Duty on import of tyres, being manufactured locally. The measure is aimed at promoting domestic manufacturing .
The Committee also approved a TSG of Rs 4.0 billion for Pakistan Revenue Automation (Pvt.) Limited (PRAL), on a summary submitted by the Revenue Division, to support ongoing restructuring and implementation of FBR’s Transformation Plan.
The ECC further approved a summary submitted by the Ministry of Commerce regarding investment of Export Development Fund (EDF) resources in Government securities, in accordance with the approved framework, to ensure productive utilisation of the Fund’s resources and sustainable financial management.
The meeting was attended by Federal Minister for Investment, Mr Qaiser Ahmed Sheikh; Federal Minister for Commerce, Mr Jam Kamal Khan; Federal Minister for Power, Sardar Awais Ahmad Khan Leghari; and Federal Minister for Education and Professional Training, Dr Khalid Maqbool Siddiqui, along with Federal Secretaries and senior officials from the relevant Ministries, Divisions and regulatory authorities.
— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) October 8, 2026
ای سی سی نے ہدایت کی کہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مزید مشاورت کے بعد یہ تجویز دوبارہ کمیٹی کے سامنے پیش کی جائے۔
مقامی ٹائر صنعت کیلئے کسٹمز ڈیوٹی میں ترمیم
ریونیو ڈویژن کی سمری پر ای سی سی نے مقامی طور پر تیار کیے جانے والے ٹائروں کی درآمد پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی سے متعلق SRO 693(I)/2006 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔
وزارت خزانہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد ملک میں ٹائروں کی مقامی مینوفیکچرنگ اور پیداوار کو فروغ دینا ہے۔
ایف بی آر اصلاحات کیلئے PRAL کو 4 ارب روپے
ای سی سی نے ریونیو ڈویژن کی سمری پر پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (PRAL) کے لیے 4 ارب روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرلی۔
یہ رقم ایف بی آر کے جاری ٹرانسفارمیشن پلان پر عملدرآمد اور پرال کی تنظیم نو کے لیے استعمال کی جائے گی۔
ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کی سرمایہ کاری کی منظوری
ای سی سی نے وزارت تجارت کی سمری پر ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (EDF) کے وسائل کو منظور شدہ فریم ورک کے مطابق حکومتی سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری کرنے کی بھی منظوری دی۔
حکومت کے مطابق اس فیصلے کا مقصد فنڈ کے وسائل کا مؤثر اور پیداواری استعمال یقینی بنانا اور اس کے مالی انتظام کو پائیدار بنانا ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری اور وفاقی وزیر وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے علاوہ متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنز کے وفاقی سیکریٹریز، اعلیٰ حکام اور ریگولیٹری اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔



