بھارت کی ورلڈ کپ میں مسلسل پانچویں فتح

kohli

نیوزی لینڈ کو ورلڈ کپ میں پہلی شکست


بھارت نے ورلڈ کپ کے 21 ویں میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دیدی۔

سچن ٹنڈولکر نے ورلڈکپ میں اپنی 4 ٹاپ ٹیموں کا بتا دیا

تفصیلات کے مطابق بھارت نے274رنز کا ہدف48ویں اوور میں 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

ویرات کوہلی104گیندوں پر95رن بنا کر آوٹ ہوئے،روہت شرما46،رویندرا جدیجہ39اور شریاس ایئر نے 33رنز بنائے۔

شبھ من گل 26، کے ایل راہول27،سریا کمار یادیو نے 2رنز بنا ئے، لوکی فرگوسن نے 2وکٹیں حاصل کیں، ٹرینٹ بولٹ ،میٹ ہنری اور مچل سینٹنر نے ایک ایک وکٹ لی ۔بھارت کے محمد شامی پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

قبل ازیں  نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کیلئے274رنز کا ہدف دیا،ڈیرل مچل130رنز بنا کر نمایاں رہے۔

عرفان پٹھان نےورلڈکپ کیلئے اپنی ٹاپ فور ٹیموں کا نام بتا دیا

رچن روندرا 75 اورگلین فلپس نے23 رنز بنائے۔ول ینگ17،مارک چیپمین6اورٹام لیتھم5رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کے محمد شامی نے 5وکٹیں حاصل کیں،کلدیپ یادیو نے 2،جسپریت بمرااور محمد سراج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت کی اننگز کے دوران 15.4اوورز میں  اچانک دھند شروع ہوگئی جس کی وجہ سے میچ کو کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا۔


متعلقہ خبریں