غزہ میں جارحیت رکنے تک فوجیوں کی رہائی کی بات نہیں کریں گے، حماس


غزہ: حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں جارحیت رکنے تک اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کی بات نہیں کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی رہائی سے متعلق بات کرتے ہوئے حماس نے کہا ہے کہ یرغمال بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں کی رہائی سے متعلق ہمارا مؤقف برقرار ہے۔

حماس ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں کی رہائی قیدیوں کے ممکنہ تبادلے سے ہی مشروط ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیر اعظم کی لڑائی جاری رکھنے کی دھمکی

واضح رہے کہ اسرائیل کے غزہ پر حملے 15ویں روز بھی جاری ہیں جہاں اسرائیلی بمباری سے غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار 300 سے زائد ہو گئی۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کے فلسطینی شہدا میں 1756 بچے اور 976 خواتین شامل ہیں، غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 13 ہزار 651 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں