پاکستان اسٹاک ایکسچینج، دوسری بار 50 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج غیر معمولی تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں 50 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد ایک بار پھر عبور ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں ڈالر کی قدر گرنے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے نتائج سامنےآنا شروع ہو گئے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں صرف 2 دن کے وقفے کے بعد جمعرات کے روز بھی 50 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور ہو گئی۔

ڈالر 1 روپے 48 پیسے سستا ہو گیا

واضح رہے کہ 2 روز قبل ہی پی ایس ایکس میں 50 ہزار پوائنٹس کی حد عبور ہوئی تھی اور ایسا 6 سال 4 ماہ کے بعد ہوا تھا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے دن صبح ہی سے حصص بازار میں تیزی کا رجحان جاری ہے اور پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 942پوائنٹس کے بڑے اضافے سے کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 50374 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

 


متعلقہ خبریں