کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری، قومی کرکٹ ٹیم کے تین اہم کھلاڑی صحت مند ہوگئے


ورلڈکپ 2023 کے پاک آسٹریلیا کے اہم میچ سے قبل شائقین کرکٹ کیلئےاچھی خبرآگئی، قومی کرکٹ ٹیم کےتین کھلاڑی صحت مند ہوگئے۔

بنگلورمیں موجود ہم نیوز کے رپورٹر عثمان خان نے پروگرام”جہاں کرکٹ وہاں ہم” میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بنگلورمیں موسم خوشگوارہے، جبکہ جمعہ کے روز پاک آسٹریلیا میچ کے دوران بھی موسم خوشگواررہے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےدوبارہ پیشکش کی تھی، محمد وسیم کا انکشاف

انہوں نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے پلیئر بیمار ہوئےہیں تاہم اچھی خبریہ ہےکہ تینوں کھلاڑی اب صحت یاب ہو چکے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی ، عبد اللہ شفیق اور زمان خان فٹ ہوگئےہیں۔

سلیمان علی آغا کے حوالے سے  ان کا کہنا تھا کہ کل پریکٹس سیشن میں سلیمان علی آغا آئے تھے تاہم انہیں پھربخارہوگیاہےامکان ظاہرکیاجارہاہےکہ وہ بھی آسٹریلیاکیخلاف میچ میں دستیاب نہیں ہو سکیں گے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کو وائرل انفیکشن سے چھٹکارانہ مل سکا

عثمان خان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ قومی ٹیم کے اوپنر فخرزمان کا بھی آج ٹیسٹ ہوا ہے انہیں ایک ہفتہ مزیدآرام کرنےکا مشورہ دیا گیا ہے۔

وہ آسٹریلیا اور افغانستان ٹیم کیساتھ میچ میں دستیاب نہیں ہونگے۔

 


متعلقہ خبریں