سعودی ولی عہد اور جاپانی وزیراعظم کا ٹیلیفونک رابطہ ، اسرائیلی جارحیت روکنے کی کوششوں پر اتفاق


سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

دونوں رہنماؤں نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت  کو روکنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام کوششوں کو بروئے کار لانے پر اتفاق کیا۔

سعودی ولی عہد سے ایران اور ترکی کے صدور کے رابطے ، اسرائیلی جنگی جرائم روکنے پر اتفاق

سعودی ولی عہد نے کہا کہ غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانا گھناؤنا جرم ہے، اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ حملے کیے جا رہے ہیں، غزہ کے مکینوں کو تحفظ فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے کے امن اور سلامتی کو لاحق خطرات سے بچانے کے لئے فوجی کارروائیوں کو فوری روکنا ہو گا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp