ورلڈ کپ 2023، بھارت اور بنگلہ دیش آج میدان میں اتریں گے


نئی دہلی: ورلڈ کپ 2023 میں میزبان ٹیم بھارت کا مقابلہ آج بنگلہ دیش سے ہو گا۔

بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ 2023 کے ایک روزہ کرکٹ کے عالمی ایونٹ کا 17 واں آج کھیلا جائے گا جس میں بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے بھارت کے شہر پونے میں مہاراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا۔

بھارتی ٹیم میگا ایونٹ میں 3 میچز کھیل کر ابھی تک ناقابل شکست ہے جبکہ بنگلا دیش نے بھی ٹورنامنٹ میں 3 میچز کھیلے ہیں اور صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی پیشگوئی کرنے والے سارو گنگولی کی قومی ٹیم سے متعلق ایک اور پیشگوئی

پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ اپنے تمام 4 میچز جیت کر ٹاپ پوزیشن پر ہے، بھارت کے 3 میچز میں 6 پوائنٹس ہیں، جنوبی افریقہ اور پاکستان کے 4، 4 پوائنٹس ہیں۔


متعلقہ خبریں