سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کیلئے گنجائش پیدا کریں، مولانا فضل الرحمان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے لیے گنجائش پیدا کریں۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سب کے ماضی کا علم ہے لیکن جمہوریت کی مضبوطی کے لیے گنجائش کے فارمولے کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے سیاستدان اور سیاسی جماعتیں بالغ نظری کا مظاہرہ کریں اور سیاسی جماعتوں کو اختلاف رائے کے باوجود سیاسی گنجائش پیدا کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: فراڈ کرنے والے 2 ہزار ملزمان کے شناختی کارڈ بلیک لسٹ

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاسی انتشار اور خلفشار سے جمہوریت مضبوط ہو گی نہ ملکی مسائل حل ہوں گے۔ سیاسی جماعتوں کی آپس میں گنجائش کا فائدہ کسی ایک جماعت کو نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں کو ہو گا۔

انہوں ںے کہا کہ سیاستدان کسی سے بھی اختلاف رائے یا الگ مؤقف رکھ سکتا ہے مگر اسے سیاسی انتشار کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ جمہوریت کی مضبوطی ضد اور ہٹ دھرمی میں نہیں بلکہ جمہوری رویوں کی مضبوطی میں ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ اس وقت پاکستان اور امت مسلمہ دونوں کئی مشکلات کا شکار ہیں اور پاکستان کے مسائل کا حل کسی ایک شخص یا جماعت کے پاس نہیں بلکہ معاشی ترقی و استحکام سیاسی و داخلی استحکام کے ساتھ جڑا ہے۔


متعلقہ خبریں