تمام انتخابی امیدواروں کو ٹکٹ نہیں مل سکتے ہیں،عثمان ڈار


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ تمام انتخابی امیدواروں کو ٹکٹ نہیں مل سکتے ہیں۔

ہم نیوز کے مارننگ شو ’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ چیئرمین عمران خان اور پارلیمانی بورڈ نے مکمل تحقیق کے بعد انتخابات 2018 کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں فیصلہ سازی کی صلاحیت موجود ہے اور پارٹی پانچ سو(500)  کے قریب کارکنوں کو ٹکٹ دے رہی ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا ہرسیاسی کارکن کا حق ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ احتجاجی کارکنوں  کو نظرانداز نہیں کریں گے بلکہ ان کے تحفظات کا جائزہ بھی لیں گے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ 2018 میں ملکی تاریخ کے بہترین انتخابات ہوں گے۔


متعلقہ خبریں