بلوچستان، سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد 43 سال سے کم کردی گئی

بلوچستان، سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد 43 سال سے کم کردی گئی

بلوچستان کی نگران کابینہ کی طرف سے سرکاری ملازمت کے حصول کیلئے عمر کی حد 43 سے کم کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی کی زیر صدارت کوئٹہ میں نگران کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کابینہ نے سرکاری ملازمت کے حصول کیلئے عمر کی بالائی حد 43 سے کم کرکے 35 سال مقرر کرنے پر اتفاق کرلیا۔

اجلاس میں کابینہ نے سیل ٹیکس آن سروسز سے متعلق امور نمٹانے کیلئے کیسکو اور بلوچستان ریونیو اتھارٹی کو باہمی مشاورت سے تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی۔ نگران کابینہ نے ضلع نصیر آباد کی تحصیل لانڈھی میں نئے پولیس اسٹیشن کے قیام کی منظوری دی۔

بلوچستان میں 15خواتین لیکچرارز کی بھرتیاں جعلی قرار

دوران اجلاس ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے ٹیکس میں نظر ثانی سے متعلق پیش کردہ ایجنڈا پوائنٹ پر کابینہ نے ٹیکس کی وصولی کو رائج الوقت شرح سے ہی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

علاوہ ازیں نگران کابینہ نے اجلاس میں غزہ کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ کابینہ کی طرف سے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں