نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اشیا ضروریات کی قیمتو ں میں کمی کیلئے 48گھنٹے کی ڈیڈ لائن دے دی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء،سیکریٹریز اور متعلقہ حکام نے شرکت کی ہے۔
نگران وزیراعظم کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کافائدہ عوام تک پہنچانے کی ہدایت
نگران وزیراعلی نے قیمتو ں میں کمی کیلئے 48گھنٹے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے جبکہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10فیصد تک کمی لانے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو ٹرانسپورٹرز کے ساتھ فوری میٹنگ کرنے کی ہدایت کی ۔
جبکہ صوبائی وزیر صنعت و زراعت ایس ایم تنویر کو ہدایت کی ہے کہ گھی،فلوراوردیگر ایسوسی ایشنز کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔
پیٹرول کی قیمت میں تاریخی کمی کا اعلان
نگران وزیراعلی پنجاب نے سیکرٹری زراعت،کمشنرز او رڈپٹی کمشنرز کو روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی لانے کا ٹاسک سونپا ہے ۔
اور چیف سیکرٹری کو روزانہ کمشنرز او رڈپٹی کمشنرز کے ساتھ میٹنگ کر کے قیمتو ں میں کمی کے حوالے سے اقدامات کاجائزہ لینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
پٹرول ، ڈیزل پر ٹیکس اور مارجن میں پھر اضافہ کر دیا گیا
محسن نقوی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کردارادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔
نگران وزیراعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے تاریخی ریلیف دیا ہے، اشیاء کی قیمتوں اور کرایوں میں کمی کر کےفائدہ عوام تک پہنچانا ضروری ہے،اس کیلئے پوری ٹیم عوام کو ریلیف دینے کیلئے دن رات ایک کرئے۔