24 اکتوبر سے پرانے اینڈرائیڈ فونز پر واٹس ایپ کی سپورٹ ختم

whatsapps

اکتوبر کے آخری دنوں میں متعدد پرانے اینڈرائیڈ فونز کے لیے واٹس ایپ کی سپورٹ ختم کی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر آپ 9 سے 10 سال پرانے اینڈرائیڈ فون کو استعمال کررہے ہیں تو اسے بدل لیں ، ورنہ چند روز بعد واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

امام الحق کو آؤٹ کرنے کیلئے گیند کیساتھ کیا کیا؟ ہاردیک پانڈیا نے بالآخر بتادیا

24 اکتوبر کے بعد اینڈرائیڈ 5.0 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ ورژنز پر کام کرنے والے فونز پر ہی واٹس ایپ کو استعمال کرنا ممکن ہوگا۔

واٹس ایپ کے ایف اے کیو پیج کے مطابق ابھی اینڈرائیڈ 4.1 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹمز پر واٹس ایپ کو استعمال کیا جا سکتا ہے، مگر 24 اکتوبر 2023 سے صرف اینڈرائیڈ 5.0 یا اس کے بعد کے ورژنز پر ہی میسجنگ ایپ کے لیے سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

گپی گریوال سمیت دیگر نامور بھارتی فنکار کرتارپور پہنچ گئے

یعنی اینڈرائیڈ 4.1 یا اینڈرائیڈ 5.0 سے قبل کے تمام آپریٹنگ سسٹمز کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کر دی جائے گی۔

واٹس ایپ نے اپنے ایف اے کیو پیج میں مزید بتایا کہ جب کسی آپریٹنگ سسٹم کے لیے سپورٹ ختم کی جاتی ہے تو صارفین کو وقت سے پہلے آگاہ کیا جاتا ہے اور اپ گریڈ کا مشورہ دیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں