ایک اوور میں 52 رنز ،ٹی ٹوئنٹی میچ میں کئی ریکارڈز قائم

aurgentine

ایک اوور میں 52 رنز ٹی ٹوئنٹی میچ میں کئی ریکارڈز قائم


ارجنٹائن ویمنز کرکٹ ٹیم نے چلی کیخلاف 20 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 427 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چلی کے خلاف میچ میں ارجنٹائن کی ویمنز ٹیم کی دونوں اوپنرز نے سنچریاں اسکور کیں اور پہلی وکٹ پر سب سے بڑی 350 رنز کی ریکارڈ ساز شراکت داری قائم کی۔

سری لنکن ٹیم کے کپتان ورلڈ کپ سے باہر

یہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعی اسکور ہے، اس سے قبل بحرین کی ویمنز ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 318 رنز بنائے تھے۔

ارجنٹائن کی اوپنر البرٹینا گلان نے ناقابل شکست 145 رنز بنائے جبکہ لوسیا ٹیلر نے 169 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی۔

ٹیلر ویمنز کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے بڑا انفرادی اسکور کرنے والی بیٹر بھی بنیں۔ا س سے قبل 161 رنز سب سے بڑا انفرادی اسکور تھا۔

بھارت سے شکست ، پی سی بی کا بیان سامنے آگیا

ارجنٹائن کی اننگز میں چلی کی ویمنز کرکٹ ٹیم کی جانب سے 64 نوبالز کرائی گئیں، جو کہ تقریباً 11 اوورز بنتے ہیں۔

ارجنٹائن کے 427 رنز میں ایک چھکا بھی شامل نہیں تھا، ارجنٹائن کی ویمنز ٹیم نے پوری اننگز میں 57 چوکے مارے۔

ارجنٹائن کی اننگز میں چلی بولر کونس تانزا سب سے مہنگی بولر ثابت ہوئیں، انہوں نے 4 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ لیے 92 رنز دیے جبکہ چلی بولر فلو رینسیا مارٹینز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ 52 رنز کھائے۔

پاک بھارت میچ سے متعلق بڑی پیشگوئی پوری

428 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چلی کی ویمنز کرکٹ ٹیم 15 اوورز میں صرف 63 رنز پر آؤٹ ہوگئی ، یوں ارجنٹائن ویمنز کرکٹ ٹیم نے یہ میچ 364 رنز کے ریکارڈ مارجن سے جیت لیا۔


متعلقہ خبریں