وزارت خارجہ کی عمارت میں آتشزدگی،کسی ریکارڈ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، ترجمان

وفاق کی جانب سے 50فائرٹینڈرز کراچی کے حوالے

فائل فوٹو


ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے وزارت خارجہ کی عمارت میں آتشزدگی کی وجوہات  کے حوالے سے بتایا دیا۔

اپنے بیان انہوں نے کہا ہےکہ سی ڈی اے کے عملے کے ایک پرانے ایئر کنڈیشننگ پلانٹ کو ختم کرنے کے دوران استعمال ہونے والے آلات میں شارٹ سرکٹ کے باعث ایک چھوٹی سی آگ بھڑک اٹھی۔

مزید بتایا کہ وزارت کے ہنگامی ردعمل نے فوری طور پر عمل میں لایا گیا اور فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔

واقعہ کی جگہ وزارت کی مرکزی عمارت سے باہر ہے اور اس وجہ سے کسی ریکارڈ یا انفراسٹرکچر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔


متعلقہ خبریں