آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے قطر کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل(پائلٹ) سلیم حمادعقیل النابط نے ملاقات کی، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قطری فوج کے چیف آف سٹاف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ وارانہ امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قطر کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف نے خطے میں امن کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان قطر کے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاک فوج قطر کی مسلح افواج کے ساتھ دفاعی اور سکیورٹی تعاون بڑھانے کی خواہاں ہے۔
قطر کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل (پائلٹ)سالم حمد عقیل النابط نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کے سربراہان نے دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے کام جاری رکھنے کا عہد کیا۔
اس موقع پر قطرکی مسلح ا فواج کے چیف آف سٹاف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان وسیع ترتعلقات کے خواہاں ہیں۔
