اسلام آباد(ابوبکر، ہم انویسٹی گیشن ٹیم)قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پروازوں میں تاخیری اور منسوخی پر جامع رپورٹ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سول ایوی ایشن میں پیش کردی گئی۔
ہم انویسٹی گیشن ٹیم نے قومی ایئرلائن کی پروازوں میں تاخیری کی تفصیلات حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کی تاخیری پرازوں سے شیڈول پر پرازوں کی تعداد کئی فی صد کم ریکارڈ ہوئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں اب تک قومی ایئرلائن نے مجموعی 21 ہزار 130 پروازیں شیڈول جس میں 2178 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔
18 ہزار 952 پروازوں میں 7381 پرازیں تاخیر جبکہ 11571 پروازیں شیڈول پر اڑان بھرنے میں کامیابی ملی۔
جنوری میں سب سے زیادہ 1131 پروازیں تاخیر جبکہ 256 منسوخ ہوئیں،
اگست میں 983 پرازیں تاخیر اور 120 منسوخ جبکہ سمتبر میں 908 پروازیں تاخیر اور 172 منسوخ ہوئیں۔
لوکل پروازوں میں سکردو کی مجموعی 309 پروازوں میں 30 پروازیں منسوخ ہوئی جبکہ گلگت جانے والی 540 پروازوں میں 169 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ دسمبر 2022 سے جون 2023 تک 30 ارب روپے کی جمع شدہ مارک اپ سپورٹ اگر فراہم کی جائے تو قومی ایئرلائن کی کارکردگی بہتر ہوسکتی ہیں۔