بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پر بغیر بتائے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کا الزام لگا دیا۔
علیمہ خان نے کہا کہ ہمارے خاندان کو اس ملاقات کا کوئی علم نہیں تھا اور ملاقات میں خاندان کا کوئی بھی رکن موجود نہیں تھا۔
بانی پی ٹی آئی کے نام پر ووٹ لینے والوں کو شرم آنی چاہئے ، علیمہ خان
دوسری جانب پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی کی محسن نقوی سے ملاقات 14 مئی کو ہوئی تھی۔ جس میں امن وامان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
