ہوائی جہاز میں سیٹوں کی ترتیب کو بڑی مہارت سے ڈیزائن کیا جاتا ہے تاکہ آرام، جگہ اور ٹکٹ کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھا جا سکے-
فرسٹ کلاس طیارے کے بالکل اگلے حصے میں ہوتی ہے جو کشادہ نشستوں، پرائیویسی (تنہائی) اور اعلیٰ ترین خدمات کے ساتھ سب سے زیادہ پرتعیش/لگژری تجربہ فراہم کرتی ہے-
بزنس کلاس فرسٹ کلاس کے بالکل پیچھے ہوتی ہے، جو شاندار آرام فراہم کرتی ہے اور طویل پروازوں کے لیے اکثر ایسی نشستوں پر مشتمل ہوتی ہے، جنہیں بستر کی شکل میں بدلا جا سکتا ہے-
پریمیئم اکانومی یہ آسائش اور سستے کرائے کے درمیان کا درجہ ہے، جس میں عام سیٹوں کے مقابلے میں ٹانگیں پھیلانے کے لیے زیادہ جگہ اور بہتر سہولیات میسر ہوتی ہیں-
اکانومی کلاس طیارے کے بالکل آخری حصے میں ہوتی ہے، جس میں عام مسافروں کی اکثریت سفر کرتی ہے، اسے گنجائش کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا جاتا ہے جہاں کم جگہ میں منظم نشستیں کارآمد سفر کے لیے تیار کی جاتی ہیں-
ایوی ایشن انڈسٹری میں سیٹوں کی اس ترتیب کو Cabin Configuration یا LOPA لوپا (Layout of Passenger Accommodations) کہا جاتا ہے، یہ صرف آرام کے لیے نہیں بلکہ جہاز کے وزن اور توازن کو برقرار رکھنے کے لیے بھی ریاضیاتی اصولوں کے تحت ڈیزائن کی جاتی ہے-
ایلومینیم فوائل سے وائی فائی سگنل بہتر ہوسکتا ہے؟ دلچسپ تجربے کے حیران کن نتائج
جہاز کا توازن برقرار رکھنے کے لیے ایئر لائنز کا کمپیوٹر سسٹم ہر کلاس میں مسافروں کی تعداد اور ان کے وزن کا حساب لگاتا ہے، اگر کسی پرواز میں اکانومی کلاس بھری ہو اور بزنس کلاس خالی ہو تو بعض اوقات توازن درست رکھنے کے لیے مسافروں کی سیٹیں تبدیل بھی کرنی پڑتی ہیں۔
