نواز شریف کی وطن واپسی، خصوصی طیارہ بک کرالیا گیا

nawaz sharif

پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی وطن واپسی کیلیے دبئی سے خصوصی طیارہ بک کرائے جانے کی تصدیق کردی گئی۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف جس خصوصی پرواز سے پاکستان پہنچیں گےاسےامید پاکستان کا نام دیا جائے گا اور اس میں تقریبا 150افراد کی گنجائش ہے۔

نواز شریف پاکستان کے سب سے مقبول سیاسی لیڈر ہیں، رانا تنویر

سابق  وزیراعظم عمرے کی ادائیگی کیلئے لندن سے سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں تقریبا ایک ہفتہ قیام کے دوران وہ سعودی اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ سابق وزیراعظم سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے 17یا 18اکتوبر کو دبئی پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی دبئی میں بھی کئی ملاقاتیں طے ہیں، وہ دبئی میں 3دن قیام کے بعد 21اکتوبر لاہور کیلئے روانہ ہوں گے۔

پاکستان واپسی، نواز شریف کے 4 ممالک کے دورے کا شیڈول سامنے آ گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف 21اکتوبر کو پاکستان جانے کیلئے دبئی سے لیگی کارکنوں اور صحافیوں کے ساتھ روانہ ہوں گے۔

خصوصی پرواز دبئی سے اسلام آباد پہنچ کر آدھے گھنٹے بعد لاہور کیلئے اڑان بھرے گی جہاں سابق وزیراعظم مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔

موقع ملا تو نواز شریف ہی اگلے وزیراعظم ہوں گے ، شہباز شریف

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے لیے اقتدار کوئی معنی نہیں رکھتا، نواز شریف ملک کے لیے خوشخبریاں لے کر آ رہے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ 21 اکتوبر کو مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی واپسی اٹل ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی القادر سے توشہ خانہ تک اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں،نوازشریف

انہوں نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے ملک میں جہاں جہاں میگا پراجیکٹ نظر آئیں گے ان پر مسلم لیگ ن کی مہر نظر آئے گی۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف جیسا لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتا ہے، نواز شریف نے گھر جانا پسند کیا لیکن ایمان کا سودا نہیں کیا، نواز شریف کے مخالفین بھی آج گواہی دے رہے ہیں کہ انہیں غلط طریقے سے رخصت کیا گیا۔


متعلقہ خبریں