پی ٹی آئی ضلع میانوالی کے صدر نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

saleem gull

5ماہ روپوش رہنے کے بعدایک اور اہم رہنما نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا


پی ٹی آئی ضلع میانوالی کے صدر سلیم گل نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میانوالی میں سلیم گل نے 5 ماہ کی روپوشی کے بعد نیوز کانفرنس کی اور پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔

سریے کی فی ٹن قیمت میں بڑی کمی

سلیم گل نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پارٹی قیادت کی طرف سے کی گئی ذہن سازی کا نتیجہ تھے۔

سلیم گل نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو کچھ مفاد پرست لوگوں کی طرف سے گمراہ کیا گیا۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 15ہزار500روپے کی کمی

9 مئی کے واقعات کی مذمت اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

یاد رہے اس سے پہلے عثمان ڈار اور صداقت عباسی نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کااعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں