چینی7 روپے فی کلو سستی ہو گئی

کوئٹہ، فی کلو چینی کی قیمت بڑھ کر 200 روپے تک پہنچ گئی

کراچی، ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کیخلاف کریک ڈائون کے زبردست نتائج سامنے آنے لگے، چینی 7 روپے کلو سستی ہوگئی۔

تفصیلات  کے مطابق کراچی میں ذخیرہ اندوزی کرنے والےمنافع خوروں کیخلاف کاروائیاں تیز ہونے کی وجہ سے چینی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت 2 سو روپے کی سطح سے نیچے آ گئی

ہول سیل میں چینی 7 روپے سستی ہونے کے بعد 145 روپے سے کم ہوکر 138 روپے فی کلو تک آچکی ہے۔

جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی 50 کلو کی بوری 6 ہزار 900 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔

سونے کے ریٹ انٹر بینک کے ساتھ منسلک کرنے کا اعلان

دوسری جانب  پاکستان میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی مجموعی شرح بڑھ کر 37.7فیصد پر پہنچ گئی،ایک ہفتے میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایک ہفتے کے دوران چینی کی اوسطا ًقیمت میں 1 روپے فی کلو اور ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 11 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ آلو، پیاز، ٹماٹر، انڈے، دودھ سمیت 19 اشیا ئے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں