گوہر خان فلسطینیوں کی حمایت میں بول پڑیں

gohar khan

معروف بھارتی اداکارہ فلسطینیوں کی حمایت میں بول پڑیں


معروف بھارتی اداکارہ گوہر خان نے بھی اسرائیل کے خلاف فلسطین کے حق میں بیان دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ گوہر خان نے فلسطینیوں کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے دنیا کی توجہ اس جانب مبذول کروائی ہے۔

اسلام آباد، کشمیرسمیت بالائی پنجاب میں تیز ہواؤں کےساتھ بارش کا امکان

انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ظالم کب سے مظلوم ہو گیا؟ ظلم و ستم کی سالہا سال تاریخ سے اندھی دنیا کے لیے اب دیکھنا آسان ہو گیا ہے۔

دوسری جانب  بھارتی اداکارہ نشرت بھروچا اسرائیل سے واپس بھارت پہنچ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نشرت بھروچا اسرائیل میں پھنسے رہنے کے بعد بالآخر ممبئی پہنچ گئیں ہیں۔ وہ حیفا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کیلئے وہاں گئی تھیں۔

ایس ای سی پی نے عوام کو سرمایہ کاری کی جعلی سکیموں بارے انتباہ جاری کردیا

قبل ازیں نشرت کی ٹیم رکن سنچیتا ترویدی نے بتایا تھا کہ ادکارہ سے رابطہ کر لیاہےاورانہیں بحفاظت اسرائیل کے ائیر پورٹ پہنچادیا گیا ہے۔

ٹیم رکن کا کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ نشرت بھروچا کسی بھی فلائٹ سے جلد ہی خیریت سے بھارت واپس پہنچ جائیں۔


متعلقہ خبریں