اداکارہ صبا قمر نے کہاہے کہ خواہشوں کا مل جانا، خواہشوں کو مار دیتا ہے۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ صبا قمر نے خود کو ایک ادھوری روح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی میں سب کچھ پا لینے کے بجائے چیزوں کا ادھورا رہ جانا ایک الگ ہی لطف رکھتا ہے۔
اداکارہ نے اپنی زندگی کا موازنہ بھارتی ہدایت کار امتیاز علی کی فلموں کے کرداروں سے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح ان کی فلموں میں ادھورے پن میں ایک خاص احساس اور خوبصورتی چھپی ہوتی ہے، وہ خود بھی اپنی زندگی میں اسی کیفیت کو محسوس کرتی ہیں۔
خواہشات کی تکمیل پر بات کرتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھا کہ جب انسان کی تمام خواہشات پوری ہو جائیں تو مزید کچھ حاصل کرنے کا جذبہ ختم ہو جاتا ہے، حقیقت میں خواہشوں کا مل جانا ہی خواہشوں کو مار دیتا ہے۔
پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع
انہوں نے ایک منفرد فلسفہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ درد کو بھی ایک نعمت سمجھتی ہیں، ان کے مطابق اگر زندگی میں درد ہے تو اس کا اپنا ایک مزہ ہے، کیونکہ یہی وہ احساس ہے جو انسان کو متحرک رکھتا ہے۔
