ڈھاکا ٹیسٹ کے چوتھےدن بنگلا دیش نے دوسری اننگزمیں 3وکٹوں کےنقصان پر152رنز بنا لئے اس طرح بنگلا دیش کو 179 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ، کل(منگل) میچ کا آخری دن ہوگا۔
بنگلا دیش کے بیٹر مومن الحق نے 56رنز کی اننگز کھیلی،مومن الحق ٹیسٹ کرکٹ میں 5ہزاررنز بنانےوالےتیسرےبنگلا دیشی بیٹر بن گئے۔

نجم الحسین شانتو 58 اور مشفیق الرحیم 16رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ، پاکستانی بالرز شاہین آفریدی ، عباس آفریدی اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
شاہین شاہ آفریدی نے 400 انٹرنیشنل وکٹیں مکمل کرلیں،وہ 400 انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کرنے والے 9ویں پاکستانی بالر بن گئے۔
