ہمارے پاس قیدیوں کی تعداد اسرائیلی وزیر اعظم کے اندازوں سے کہیں زیادہ ہے، حماس


فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے قید اسرائیلی فوجیوں کے حوالے سے آڈیو پیغام جاری کر دیا۔

حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان نے پیغام میں کہا ہے کہ زیر حراست اسرائیلیوں کی تعداد اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان کردہ تعداد سے کہیں زیادہ ہے، اسرائیلی قیدیوں کو غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں رکھا گیا ہے۔

حماس کے محمد الغیف تک پہنچنے کی قیمت ایک اور جنگ؟ تو تیار ہیں، اسرائیل

حماس ترجمان نے دعویٰ کیا کہ آپریشن باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا، اسرائیلی علاقے میں داخلے اور میزائل حملے بھی سوچی سمجھی کارروائی کا حصہ تھے، اس آپریشن کے بیشتر نکات ہماری منصوبہ بندی کے مطابق چل رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حماس نے عرب اسرائیلی جنگ کی پچاسویں سالگرہ پر علی الصبح پہلی بار غزہ سے بیک وقت بری، بحری اور فضائی کارروائی کرکے سینکڑوں اسرئیلیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں