منی آرڈر کا مینوئل سسٹم ختم

pakistan post

منی آرڈر کا مینوئل سسٹم ختم


ایف اے ٹی ایف  کا ایک بڑا اور بنیادی مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے تمام جنرل پوسٹ آفسز اور ڈاک خانوں کا منی آرڈر مینوئل نظام مکمل ختم کر کے نیاء منی آرڈر ڈیجیٹل نظام شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ٹاپ تھری پاکستانی بیٹرز کی کار کردگی میں زوال پریشانی کا باعث بن گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق  فیصلے پر رواں ماہ عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔

اس وقت ڈاکخانوں کا منی آرڈر نظام مکمل طور پر خفیہ ہے کون کس کو رقم بھیجتا ہے، یہ کسی کو علم نہیں ہوتا۔

نئے ڈیجیٹل نظام سے تمام منی آرڈر سٹیٹ بنک سمیت تمام ضروری اداروں سے انٹر لنک ہو جائیں گے ۔

مائیکل وان نے ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کردی

منی آرڈر بھیجنے اور وصول کرنے والوں کا مکمل ڈیٹا بھی کمپیوٹرائزڈ ہوگا ۔

اس مقصد کے لئے ڈاک خانوں میں کمپیوٹرائزڈ اور بائیو میٹرک سسٹم کی تنصیب شروع کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں