ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات نے لبنان میں 2021 سے بند اپنا سفارت خانہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید اور لبنان کے نگران وزیر اعظم نجیب میکاتی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق کیا۔
دونوں ممالک نے ایک مشترکہ کمیٹی قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا جو لبنانی شہریوں کے لیے اماراتی ویزے کے حصول سمیت سفارت خانہ کھولنے سے متعلق اقدامات اٹھائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: میکسیکو: تارکین وطن کی بس کو حادثہ، 27 افراد ہلاک
واضح رہے کہ 10 اکتوبر 2021 میں اُس وقت کے لبنانی وزیراطلاعات نے ٹی وی پروگرام میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے یمن جنگ میں جارحانہ کردار پر تنقید کی تھی اور اس بیان پر سعودی عرب نے احتجاج کرتے ہوئے لبنان کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔
سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین نے بھی لبنان سے سفارتی اور تجارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔