ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ ، پاکستان سے 212 اشیاء افغانستان لے جانے پر پابندی


وزارت تجارت نے افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت پاکستان سے 212 اشیاء افغانستان لے جانے پر پابندی لگا دی۔

اشیاء کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت پاکستان سے افغانستان لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ وزارت تجارت نے ایس آر او نمبر بھی جاری کر دیا ہے۔

پاکستان افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ملکی معیشت پر منفی اثرات

ایس آر او نمبر کے مطابق 17 اقسام کا کپڑا، تمام اقسام کی گاڑیوں کے ٹائرز، چائے کی پتی، کاسمیٹکس اور ٹوائلٹ میں استعمال کی جانے والی درجنوں اقسام کی اشیاء پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ نٹس، خشک اور تازہ پھل، فریج، ریفریجریٹر، ایئر کنڈیشنر، جوسر، مکسر بلینڈر کی بھی افغانستان لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔


متعلقہ خبریں