محکمہ پاسپورٹ نے نارمل اور ارجنٹ پاسپورٹ کے اجرا کی مدت میں اضافہ کر دیا۔
پاسپورٹ اجرا کے معاملے پر محکمہ پاسپورٹ نے عوام کے لیے نئی ہدایت جاری کردیں، جس میں کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاسپورٹ کا وقت پر اجرا مشکل ہوگیا ہے، چند شر پسند عناصر پاسپورٹ کو منفی طور پر استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
محکمہ پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں نارمل پاسپورٹ کااجرا 21 روزمیں ہوگا اور ارجنٹ پاسپورٹ کا اجرا 5 روز میں ہوگا جبکہ فاسٹ ٹریک پاسپورٹ اجرا 2 دفتری روز میں کیا جائے گا۔
محکمہ پاسپورٹ نے اپیل کی کہ پاسپورٹ اجرا میں عوام تعاون کریں، متعلقہ پاسپورٹ دفاترمیں صبح 8تا دوپہرایک بجےتک جاسکتے ہیں اور جمعہ کے روز صبح 8 تا دوپہر 12 تک درخواست دی جاسکتی ہے۔
محکمہ پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ سےمتعلق پاکستان سٹیزن پورٹل میں شکایت درج کرائیں۔