سیمنٹ کی بوری مہنگی ہوگئی

سیمنٹ ڈیلرز

ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران معمولی اضافہ جبکہ جنوبی علاقوں میں استحکام رہا۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 27 ستمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1210 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.29 فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1206 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

زمان خان کی سکواڈ میں جگہ بنتی ہے ، اسامہ اور شاداب کی کارکردگی بھی اہم ہوگی ،شاہد آفریدی

اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں 27 ستمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1171 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ میں بھی 1171 روپے تھی۔اعددوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1206 روپے، راولپنڈی 1201 روپے، گوجرانوالہ 1200 روپے، سیالکوٹ 1200 روپے، لاہور1250 روپے،فیصل آباد1200 روپے، سرگودھا1193 روپے، ملتان 1214 روپے،بہاولپور1243 روپے، پشاور1200 روپے اوربنوں میں 1200 روپے ریکارڈکی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی سمیت کسی سے کوئی شکوہ نہیں ، شاہد خاقان عباسی

اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1144 روپے، حیدرآباد1150 روپے،سکھر1200 روپے، لاڑکانہ 1173 روپے، کوئٹہ 1190 روپے اورخضدرارمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1170 روپے ریکارڈکی گئی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں