تحریکِ انصاف کے ساتھ الیکشن میں کوئی سختی نہیں برتی جائیگی، نگران وزیراعظم

تحریکِ انصاف کے ساتھ الیکشن میں کوئی سختی نہیں برتی جائیگی، نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کوئی سختی نہیں ہوگی، نواز شریف سے متعلق فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے۔

لندن میں بی بی سی اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی واپسی سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف معاملے پر چاہتے ہیں کہ قانون اپنا راستہ اختیار کرے۔

چیئرمین پی ٹی آئی امریکی سازش کے بیانیے سے خود پیچھے ہٹے ،انوار الحق کاکڑ

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو عدالتوں نے اجازت دی تھی،ایگزیکٹو نے نہیں۔ نوازشریف کے معاملے پر وزارت قانون سے رائے مانگی ہے۔

تحریک انصاف کی عام انتخابات میں شرکت سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منفی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ الیکشن میں تحریک انصاف کے ساتھ کوئی سختی نہیں برتی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ کا مقابلہ فوج سے نہیں بلکہ ریاست سے ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کوعدالتوں سے ریلیف نہ ملا تو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آنے والے دنوں میں بجلی کے بل زیادہ نہیں ہونگے، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ چند ہفتے میں الیکشن کی گہما گہمی نظرآئے گی۔ الیکشن کے نتیجے میں بحران پیدا ہوتا ہےتو یہ معاشرے اور ریاست کا معاملہ ہے۔ انتخابی بحران روکنا نگران حکومت کا مسئلہ نہیں۔


متعلقہ خبریں