مردان میں آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب دہشتگرد مارا گیا


پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب دہشتگرد مارا گیا۔

پولیس کے مطابق مردان کے علاقے چورہ میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد مارا گیا۔

ہلاک مبینہ دہشت گرد بھتہ خوری سمیت دہشتگردی کے 3 مقدمات میں مطلوب تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گھریلو ملازمہ رضوانہ کےحوالے سے حیران کن انکشافات سامنے آگئے

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد علاقے میں سرچ کے دوران جو لاش ملی وہ دہشتگرد کی ہے جبکہ دیگر دہشتگرد فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔


متعلقہ خبریں