عمران ریاض خان بول نہیں سکتے، 22 کلو وزن کم ہوگیا ہے، فہد شہباز خان


سینئر صحافی فہد شہباز خان نے عمران ریاض خان سے ملاقات کے بعد انکشاف کیا ہے کہ ان کی ذہنی صحت متاثر ہوئی ہے۔

اپنے وی لاگ میں ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران ریاض خان بول نہیں سکتے، ان کا 22 کلو وزن کم ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب میں ملاقات کے لیے گیا تو وہ اپنے گھر کے ٹی وی لاونج میں کھڑے تھے، گلے لگا کر میں ان سے ملا۔ جب میں اپنے جذبات کا اظہار کر رہا تھا تو میں نے دیکھا کہ ان کا جسم پنجر بنا ہوا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران ریاض خان قوت گویائی بہت متاثر لگ رہی تھی، وہ بات کرتے ہوئے ہلکلا رہتے تھے، انہوں نے دس سیکنڈ کی بات ڈیڑھ منٹ میں مجھے بتائی۔


متعلقہ خبریں