صومالیہ میں بم دھماکہ، 20 افراد ہلاک، 45 زخمی


موغادیشو: صومالیہ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر ٹرک بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صومالیہ کے وسطی شہر بلدوین میں ایک چیک پوسٹ پر ٹرک بم دھماکا ہوا جس کی وجہ سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ جس کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سکھ رہنما کے قتل میں بھارت ملوث ہے، عالمی خفیہ ایجنسی نے تصدیق کر دی

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس بم حملے میں کون سا گروپ ملوث ہے اور نہ ہی کس گروپ نے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

صومالی پولیس کے مطابق بارود سے بھرے ٹرک کا دھماکا وسطی قصبے کی چیک پوسٹ پر کیا گیا اور ہلاک ہونے والوں میں شہری اور فوجی اہلکار شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں