22ایٹم بموں کی طاقت والاسیارچہ دنیا سے ٹکرانے کی پیشگوئی


سائنس دانوں نے مستقبل میں دنیا سے ٹکرانے والے سیارچے کی تاریخ کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کر دیا۔

سائنس دانوں کے مطابق یہ سیارچہ 22 ایٹم بموں کی طاقت کے برابر طاقت سے دنیا سے ٹکرائے گا۔بینو نامی سیارچہ ہر چھ سالوں میں ہماری زمین کے قریب سے گزرتا ہے۔۔

لیکن سائنس دانوں کے اندازے کے مطابق 24 ستمبر 2182 میں زمین اور سیارچے کے درمیان تصادم ہوسکتا ہے ۔

اگرچہ بتائی گئی تاریخ ابھی کافی دور ہے لیکن ناسا بینو کے مدار کا رخ بدلنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے اور یہ مشن آخری مرحلے میں ہے ۔

امریکی ریاست میری لینڈ میں قائم ناسا کے گوڈارڈ سپیس فلائٹ سینٹر کے پروجیکٹ منیجر رِچ برنزکے مطابق سائنس دان سات سال کے سفر کے آخری مرحلے میں ہیں اور اس کا احساس میراتھون کے آخری چند میلوں کی مسافت کے جیسا ہے ۔


متعلقہ خبریں