چینی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی آنا شروع

آٹا اور چینی

چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن سے ریلیف ملنا شروع ہو گیا جبکہ درآمدی گندم سے لدے تین جہازوں کی آمد سے آٹے کی قیمتوں میں بھی کمی آئی ہے۔

فلم 3 ایڈیٹس کے معروف اداکار چل بسے

میڈیا رپورٹس کے مطابق فائن اوراڑھائی نمبر آٹے کی خوردہ قیمت گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 10 روپے فی کلو کم ہو چکی ہے۔

دوسری جانب کریک ڈاؤن کے نتیجے میں چینی کی تھوک قیمت کم ہو کر 145 روپے فی کلو تک آ گئی ہے جس کی قیمت 10 دن قبل 185 روپے تھی۔

یکم اکتوبر سے پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

ذرائع کے مطابق  خوردہ مارکیٹ میں قیمتیں تھوک کی قیمتوں کے حساب سے کم نہیں ہو رہیں۔

چینی 180 سے 190 روپے فی کلو تک پہنچنے کے بعد اب بھی 160 سے 170 روپے فی کلو کے درمیان فروخت  ہورہی ہے۔


متعلقہ خبریں