حکومت نے ڈالر کی قیمت 260 روپے تک آنے کی پیش گوئی کر دی

dollar

نگراں حکومت نے ڈالر کی قیمت 260 روپے تک آنے کی پیش گوئی کر دی۔

لاہور میں وزیر توانائی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر برائے تجارت گوہر اعجاز نے پیش گوئی کی ہے کہ ڈالر کی قیمت 260 روپے تک آجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کو اپنے پاوں پر کھڑا کریں، ٹیکسٹائل صنعت حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اور انرجی ہمارے لیے سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے ڈالر رکھنے والوں کو مشورہ دیا کہ جس نے ڈالر اگر باہر روکے ہوئے ہیں وہ منگوا لیں اور جس کے پاس بھی امریکی کرنسی ہے وہ اسے وائٹ کروالیں۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ ہم نے ریاست کے ساتھ چلنا ہے اور تجارت انبیا کا پیشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال ایکسپورٹ 37 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے، جس میں سے ساڑھے سات ارب ڈالر کا ہدف ٹیکسٹائل پورا کرے گی جبکہ ڈھائی ارب ڈالر باقی صنعت پورا کرے گی۔


متعلقہ خبریں