سیمنٹ کی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 130.24 فیصد نمو ریکارڈ

سیمنٹ سستا

ملک سے سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 130.24 فیصد نمو ریکارڈکی گئی ۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق جولائی اور اگست میں سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 39.641 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 17.21 ملین ڈالر تھا۔

مقداری لحاظ سے سیمنٹ کی برآمدات میں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 198فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی۔

جولائی اور اگست میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 981395 میٹرک ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 329157 میٹرک ٹن تھا۔

اگست میں سیمنٹ کی برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 102.74 فیصد نمو ہوئی ۔ اگست میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 23.49 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال اگست میں 11.58 ملین ڈالر تھا۔


متعلقہ خبریں