وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے کہا ہے کہ وفاقی محتسب پا کستان کا محتسب کے بین الا قوا می اداروں میں بہت نما یاں کردار ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عا لمی اداروں میں وفاقی محتسب کے کردار کو بہت سرا ہا جا تا ہے۔ پچھلے ہفتے ہی پا کستان کے وفا قی محتسب کوایشین امبڈ سمن ایسو سی ایشن (اے او اے) کا بلامقا بلہ صدر منتخب کیا گیا ہے جو پا کستان کے لئے اعزاز ہے۔
وفاقی محتسب کی معا ئنہ ٹیم کا فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائزہاؤسنگ اتھارٹی کادورہ
انہوں نے مزید بتایا کہ وفاقی محتسب میں رواں سال ایک لا کھ 33 ہزار سے زائد شکا یات آ چکی ہیں ، ایک لا کھ 32 ہزار سے زائد شکا یات کے فیصلے کئے جا چکے ہیں۔ توقع ہے کہ اس سال کے اختتا م تک یہ تعداد ایک لا کھ 85 ہزار سے بڑ ھ جا ئے گی۔
اعجاز قریشی نے کہا کہ وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عملد رآمد کو یقینی بنا نے کے لئے عملد رآمد ونگ بنا یا گیا ہے۔ وفاقی محتسب کا ادارہ اپنے قیام سے لے کر آج تک گز شتہ چا لیس برسوں کے دوران وفاقی سر کا ری اداروں کی بد انتظا می کے خلا ف 19 لا کھ سے زائد شکایات کاا زالہ کر چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے چھوٹے شہروں اور ملک کے دور دراز علا قوں میں کھُلی کچہریوں کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہم نے 90 لاکھ کے لگ بھگ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کے لیے شکایات کمشنر“ مقرر کر رکھا ہے ۔