سرکاری گندم پر سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

فائل فوٹو


لاہور: محکمہ خوراک پنجاب نے سرکاری گندم کے اجرا پر اربوں روپے کی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

حکام کے مطابق اس وقت سرکاری گندم کی قیمت 3 ہزار 900 روپے فی من ہے تاہم 15 اکتوبر سے فلور ملز کو سرکاری گندم کی فراہمی شروع کی جائے گی جس کے بعد ایک ہزار آپریشنل فلور ملز کو سرکاری گندم 4 ہزار 450 روپے فی من فروخت کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری گندم کے اجراء کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار 600 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جس علاقے میں جرم ہوا وہاں کا سردار ذمہ دار ہو گا، نگران وزیر داخلہ سندھ

اوپن مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار 750 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

محکمہ خوراک کے حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک پنجاب کے پاس گندم کے 40 لاکھ ٹن سے زائد ذخائر موجود ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں