کوئٹہ: اے این پی کے رہنما ارباب غلام ایڈووکیٹ قتل


کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے کچلاک میں فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ارباب غلام محمد ایڈووکیٹ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

اے این پی رہنما ارباب غلام محمد ایڈووکیٹ کو کچلاک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ارباب غلام محمد کاسی کے قتل میں ملوث افراد کا فوری معلوم نہیں ہوسکا تاہم اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے ارباب غلام کاسی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک پُرامن، شریف النفس شہری اور پارٹی کے ذمہ دار تھے۔

انہوں نے کہا کہ ارباب غلام کاسی کو ٹارگٹ کلنگ میں قتل کیا گیا اور یہ واقعہ دہشت گردی و انتہائی پسندی کے بڑھتے ہوئے رجحان کا تسلسل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احتجاجی تحریک اب نہیں رکے گی، سراج الحق کا اعلان

اسفند یار ولی نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو سنجیدہ نہیں لیا جا رہا۔ نہتے سیاسی کارکنان و ذمہ داران کو نشانہ بنانا حالات کی سنگینی کی عکاسی کر رہی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ارباب غلام ایڈووکیٹ کے قاتلوں کو جلداز جلد گرفتار کیا جائے اور واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائے۔


متعلقہ خبریں