پشاور میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ سے قبل مشکوک رجسٹریشن پر 9 امیدواروں کی گرفتاری کا انکشاف


پشاور میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ سے پہلے مشکوک رجسٹریشن پر 9 افراد کی گرفتاری کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق  9 مشکوک امیدواروں نے ٹیسٹ سے قبل ایک ہی موبائل فون نمبر سے رجسٹریشن کی تھی ، ٹیسٹ کیلئے 46 سالہ شخص کی رجسٹریشن کا بھی انکشاف سامنے آیا ہے۔

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں چیٹنگ ، پختونخوا حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دیدی

ذرائع نے بتایا کہ ایٹا نے ٹیسٹ میں نقل کی منصوبہ بندی سے متعلق تمام کمشنرز کو پہلے ہی آگاہ کیا تھا۔ ایٹا نے بتایا تھا کہ سوشل میڈیا پر ٹیسٹ آؤٹ کرنے کی خبریں زیر گردش ہیں۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں منعقدہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے دوران بلیو ٹوتھ کے ذریعے نقل اور پیپر لیک ہونے کا سکینڈل سامنے آیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں