ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا

Eid

ملک میں ربیع الاوّل 1445 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا لہذا 18 ستمبر کو یکم ربیع الاوّل جبکہ 12 ریبع الاوّل 29 ستمبر کو ہو گی۔

چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ربیع الاوّل 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس میں محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک تھے۔

واضح رہے کہ چاند کی رویت کےلیے زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوئے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں