تیل وگیس کی پیداوار میں ہفتہ واربنیادوں پر کمی

تیل اور گیس oil and gas

ملک میں تیل وگیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی ہوئی ہے۔

پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 8 ستمبرکو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 69552 بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.6فیصد کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سے قبل ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار69938بیرل ریکارڈکی گئی تھی،اسی طرح 8ستمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3249ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی ہے جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.3 فیصدکم ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار33821 بیرل، پی پی ایل 10667 بیرل، پی اوایل 4636 بیرل اورماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار1000 بیرل ریکارڈکی گئی ۔

اسی طرح او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار740 ایم ایم سی ایف ڈی ،پی پی ایل 602ایم ایم سی ایف ڈی، پی اوایل 53ایم ایم سی ایف ڈی اورماڑی گیس کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار911 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں