نگران حکومت اپنی مدت سے ایک منٹ بھی زائد کام نہیں کرے گی، جلیل عباس جیلانی

jalil abbas Gilani

سعودی عرب کی طرف سے عمرہ ویزا معطل کرنے کی خبریں،حقیقت سامنے آگئی


لندن: نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ نگران حکومت اپنے مقرہ مدت سے ایک منٹ بھی زائد کام نہیں کرے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوتھ منسٹرز سمٹ کا انعقاد پاکستان اور کامن ویلتھ سیکرٹریٹ نے مشترکہ طور پر کیا، سمٹ کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو تعلیم یافتہ اور با اختیار بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے نوجوانوں کو شامل کرنا بھی ایک اہم مقصد تھا اور نوجوان ہی ہمارے مستقبل کے معمار ہیں ان کی بہبود کامن ویلتھ ممالک کی ذمہ دادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ: اسرائیلی باڑ کے قریب دھماکہ، 5 فلسطینی شہید

جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ سمٹ کی سفارشات مرتب کی گئی ہیں اور سمٹ کی صدارت پاکستان کے پاس ہونا قابل فخر بات ہے۔

جی 20 اجلاس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جی 20 کا رکن نہ ہونے کے سبب پاکستان کی ان کی کانفرنس میں شرکت کی ضرورت ہی نہیں تھی۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور جلد برطانیہ کا دورہ بھی کریں گے

 


متعلقہ خبریں