مسقط سے بھارت آنے والے طیارے میں مسافر کی موت، کسی کو پتہ نہ چلا


مسقط سے بھارت آنے والے طیارے میں مسافر دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مرنے والے شخص کا تعلق بھارت سے تھا جو کہ چھٹیوں پر وطن واپس آ رہا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چنئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جہاز کی لینڈنگ کے بعد تمام مسافر طیارے سے اتر گئے تاہم 38 سالہ شخص اپنی سیٹ پر ہی بیٹھا رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیبن کریو کے افراد نے جب مسافر کو ہلایا تو معلوم ہوا کہ اس کی موت ہوچکی ہے۔

جس کے بعد اسے فوری طور پر ائیر پورٹ کے میڈیکل ایریا میں منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی۔


متعلقہ خبریں