(محمد رومان) اسلام آباد کی انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید کی زیر پرستی ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے کباڑ خانوں، بلاک فیکٹریوں، ٹائر شاپس وغیرہ کا معائنہ کیا۔
انہوں نے ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ایک کباڑ خانہ سیل کر دیا جبکہ مالک کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا، دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے مطابق جرمانہ عائد کیا گیا اور تنبیہ کی گئی۔
اس کے ساتھ ساتھ ایک دائمی انکار کا احاطہ بھی کیا گیا اور پولیس کی مدد سے کیس رسپانس (IRS) کیا گیا،